25 دسمبر 2012 - 20:30

دہشت گرد تکفیری ٹولے کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد احمد لدھیانوی گروپ کے سرکردہ تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی پر حملہ ملک اسحاق گروپ نے کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ صحابہ کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور سپاہ صحابہ کے ملک اسحاق دیوبندی گروپ نے منگل کے روز کراچی میں احمد لدھیانوی گروپ کے سرکردہ تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کیا ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس والے جاں بحق ہوئے جبکہ دو تکفیری دہشت گرد بھی مارے گئے لیکن "اورنگزیب فاروقی کی ٹانگ میں گولی ماری گئی"۔ کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں ملک اسحاق دیوبندی گروپ کے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت والجماعت کا سرکردہ دہشت گرد زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں فاروقی کا ڈرائیور اور پولیس گارڈز شامل ہیں۔ ترجمان سپاہ صحابہ کے مطابق گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ملک اسحاق دیوبندی گروپ نے مولانا اورنگزیب فاروقی دیوبندی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فاروقی زخمی ہوگیا۔ ترجمان نے اورنگزیب فاروقی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعے کیخلاف ناگن چورنگی پر دیوبندی مدارس کے طلبہ نے احتجاج کیا اور سنی بریلوی اور شیعہ مسلمانوں پر حملے کیے جس کے بعد علاقے میں کاروبار بند ہوگیا جبکہ پولیس کے مطابق عائشہ منزل پر بنوریہ مدرسے کے دیوبندی طالبان نے ایک بس کو آگ لگا دی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعدگلشن اقبال کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسٹیڈیم روڈ پر تکفیری دیوبندیوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔/110

متعلقہ لنک:

تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی پر حملے کا ڈرامہ؛ اغوا ہونے والے شیعہ نوجوان گرفتار